کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی، سرکاری سکولوں کی کتابوں کے صفحات کی کمی کاانکشاف ہواہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں درسی کتب سکول کھلے ہونے کے باوجود بھی نہ پہنچ سکی تھی اور گزشتہ دنوں جو کتابیں سکولوں کوپہنچی ہے اس کی صفحات کم چھاپنے کاانکشاف ہواہے،سال 2022میں جماعت پنجم کے اردو کی کتاب کی صفحات 160ہیں جبکہ تین اسباق کم کرکے سال 2023ء میں کتاب کی 144صفحات چھاپ دی گئی ہے مذکورہ کتابیں سرکاری سکولوں میں تقسیم بھی کردی گئی ہے۔
بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی، سرکاری سکولوں کی کتابوں کے صفحات کی کمی کاانکشاف

ٹیگز:
ٹیکسٹ بک بورڈ
