کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ رمضان فوڈ پیکج کے تحت 1لاکھ مستحقین خاندانوں راشن تقسیم کیا جائے گا، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بھی متاثرہ خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت راشن فراہم کریں گے،صوبے کی مشکل اقتصادی صورت حال کے باوجود وزیراعلی کا اقدامات قابل ستائش ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے صوبے کے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے رمضان فوڈ پیکج کے تحت 1لاکھ مستحقین خاندانوں راشن تقسیم کریں گے راشن میں آٹا،چینی،چاول،کھجور،چاے کی پتی، پکوان تیل،مشروبات، سمیت دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پر سمری محکمہ خزانہ کو سمری بجھوا دی گئی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے مستحقین خاندانوں میں راشن تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جاے گا،محکمہ پی ڈی ایم اے بہت جلد صوبے کے مختلف علاقوں میں راشن پہنچانے کا کام شروع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ صوبے کی مشکل اقتصادی صورت حال کے باوجود وزیراعلی کا اقدامات قابل ستائش ہے رمضان فوڈ پیکج ہمارے لیڈر عبدالقدوس بزنجو کا وژن ہے رمضان فوڈ پیکج کا دائرہ کار گلی محلے تک وسیع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بھی متاثرہ خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت راشن فراہم کریں گے رمضان فوڈ پیکج کا فائدہ عام آدمی کو پہنچتا ہے۔
رمضان فوڈ پیکج کے تحت 1لاکھ مستحقین خاندانوں راشن تقسیم کیا جائے گا ، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
