لورالائی(گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے لورالائی سرکٹ ہاوس میں قبائلی عمائدین اور بی آر ایس پی کے مختلف قرضہ جات کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم ویل چیئر اور رکشہ و دیگر اشیاء کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ملک و صوبے کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور ملک کو دنیا کے ہم پلہ ایک ترقیاتی یافتہ اسلامی و فلاحی ملک بنا ئینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے غربت پسماندگی و جہالت کا خاتمہ عمران خان کا خواب ہے جسکو عملی جامہ پہنائینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کو پسماندہ رکھا جس سے یہاں کے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوئی اور انکے مشکلات میں اضافہ ہوتا گیا انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد بھی عوام کے پاس جاکر براہ راست انکے ممسائل معلوم کرکے انکا حل تلاش کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ساوتھ بلوچستان کی ترقی کیلئے ساڑھے چھ سو ارب روپے مختص کیئے ہیں جس سے پسماندگی و غربت میں کمی ائی گی اور بلوچستان ترقی میں اگے نکلے گا انہوں نے کہا کہ میں نے اور صوبائی حکومت نے وزیر اعظم سے نارتھ بلوچستان کیلئے بھی میگا پروجیکٹ کیلئے فنڈز مختص کرنے کو کہا ہے جس پر وزیر اعظم نے ہمیں یقین دہانی کرادی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک و صوبے کے عوام سے مخلص نہیں وہ صرف وقت کا ضیاع چاہتی ہے جبکہ پی ٹی ائی کی حکومت عوام کومسائل سے نکال کر انھیں ترقی کے جانب گامزن کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ای ای ایم مشین اور اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے ایوانوں میں بلز کی منظور ی سے اب کھبی الیکشن میں دھاندلی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکے گے اور الیکشن میں عوام کے حقیقی نمائندے منتخب ہوکر اسمبلیوں میں جاکر ملک و قوم کی خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں معاشی بحران آتے ہیں تو ہمارے پاکستانی اورسیز ہی ہمیں پیسہ دیکر ہمیں کرائیسز سے نکالتے ہیں تو کیوں نہ انھیں جمہوری نظام میں شامل کرکے انھیں ووٹ کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بلز کی مخالفت اور قومی اسمبلی میں شور و شرابہ غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل تھا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسائل کا زمہ دار ہمیشہ اسلام آبا د کو سمجھتے ہیں لیکن اسمیں ہمارے اپنے لوگوں کا بھی کردار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کیئے بغیر ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نہیں نکالا جاسکتا جسکے لیئے حکومت نے بلا امتیاز نیب کو کاروائی کرنے کیلئے ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت غریب محنت کشوں کے فلاح و بہبود کیلئے کئی اہم پروگرامز پر عمل در آمد کر رہی ہے جس سے غربت میں بڑی کمی لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالٰی کو جواب دہ ہیں اور اسی لیئے مخلوق کی خدمت کا بیڑا اٹھا یا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت گلہ بانی کے شعبوں میں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی خدمات کو سراہتی ہے اور ہم انکی ہر سطح پر بھر پور سپورٹ اور مالی مدد کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اجتماعی مسائل پر حکومت فوکس کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں نسٹ اور نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم ہسپتال کی تکمیل عمران خان کے وژن کے تحت اسپر عمل ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ سپیرہ راغہ روڈ لورالائی سنجاوی روڈ لورالائی درگ روڈ پر کام جلد مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے اس موقع پر پی ار ایس پی کے ڈاکٹر شاہنواز نے انھیں بریفنگ دی کہ ہم لورالائی کے بیس یونین کونسلوں میں کام کررہے ہیں اور اب تک انیس ہزار گھرانوں کی رجسٹر یشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اسکے بعد منظم تنظیموں کے توسط سے ترقیاتی کام شروع کیئے جائینگے انکے ہمراہ صوبائی محتسب نذر بلوچ اور دیگر احکام بھی موجود تھے اس موقع پر گورنر کو سرکٹ ہاوس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انپر گل پاشی کی گئی
وزیر اعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ملک و صوبے کی تقدیر بدل سکتے ہیں، گورنر بلوچستان سید ظہوآغا

ٹیگز:
سید ظہو آغا
