کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) محکمہ واسا کے مزدوروں و ملازمین کو اوور ٹائم کی عدم ادائیگی تنخواہیں اور پنشن کی لیٹ ادائیگی واسا کے ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام پنشن اور تنخواہوں کے فنڈز ٹھکیداروں کو ادا کرنے بلوچستان میں مہنگائی بیروز گاری بلوچستان کیسرکاری پبلک و پرائیویٹ محکموں میں لیبر قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے اور محکمہ بی ڈی اے اور میونسپل کمیٹیوں و دیگر محکموں کے کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے سرکاری محکموں میں فرائض انجام دینے والیملازمین کی تیس سال سے پرموشن و اپ گریڈیشن نہ ہونے کیخلاف بلوچستان لیبر فیڈریشن اور واسا ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام ہیڈ آفس زرغون روڈ پر ملازمین و مزدوروں کا شدید احتجاج احتجاجی مظاہرے کی قیادت فیڈریشن کے صدر خان زمان نے کی احتجاجی مظاہرے میں حاجی بشیر احمد عارف نیچاری عابد بٹ محمد عمر جتک حسن بلوچ فضل محمد اور دیگر رہنما۶ اور سینکڑوں مزدوروں نے اپنے مطالبات کے حلکیلئے نعرے لگائے اور ایم ڈی واسا دیگر افسران کے مزدور دشمن رویہ کی شدید مزمت کی گئی اس موقع پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئر مین حاجی بشیر احمد کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا جلسے سے محمد عمر جتک حسن بلوچ عارف نچاری عابد بٹ حاجی سعد اللہ حاجی عارف بڑیچ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ نااہل ایم ڈی واسا اور دیگر افسران کو مزدوروں و ملازمین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے واسا کے ملازمیناوور ٹائم نہ ملنے وقت پر تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے باوجود دستیاب وسائل میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اسکے باوجود اوکی ہفتہ کی چھٹی بند کرنے کی افواہیں اڑا کر واسا کے نا اہل افسران ادارے کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدور دشمن اقدامات ترک نہ کئے گئے تو بلوچستان لیبر فیڈریشن سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ جسکے ذمہ دار محکمہ واسا کے افسران ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی محکموں میں بلوچستان میں لیبر لا۶ز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں سوسائٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان انڈسٹریل ایکٹ کیہخلاف محکموں میں چیرٹی اور سوسائی طرز کی تنظیموں کی رجسٹریشن چند لوگوں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے چیرٹی سوسائٹی جیسی تنظیمیں سی بی اے یونینز کیخلاف پاکٹ یونین کے طور پر استعمال کی جارہی ہیں ایسے غیر قانونی اقدامات کیخلاف بھر پور احتجاج کا حق نحفوظ رکھتے ہیں حاجی بشیر احمد نے کہاکہ ملازمین کے استحصال اور غیر قانونی اقدامات اور مسائل حل نہ ہونے پر بلوچستان لیبر فیڈریشن نے 21 اکتوبر 2021 بروز جمعرات بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے واسا ہیڈ آفس سے ریلی نکالی جائے گی اور مزدور مطالبات کے حل کیلئے ایدھی چوک پر بھر پور احتجاج کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سپریم کوٹ آف پاکستان میں بلوچستان کے محنت کشوں کے حقوق کے حوالے سے دائر آئینی پٹیشنز یونین کی لیبر قوانین کے تحت بحالی فوت شدہ ملازمین کے حقیقی ورثا۶ کی دیگر صوبوں کی طرح تعیناتی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے ملازمین کو بھی انکا جائز حق دیا جائے۔ بی ڈی اے سمیت دیکر محکموں اور میونسپل کمیٹیز میں ایک عرصہ سے کام کرنیوالے تمام ملازمین و مزدوروں کو فوری مستقل کرے اور بلوچستان کے محنت کش طبقہ کے معاشی قتل کی پالیسیاں ترک کی جائیں اور محکمہ قانون اور ایس اینڈ جی اے ڈی بی اینڈ آر سمیت دیگر محکموں میں 30 سال سے اپ گریڈ نہ ہونے والی پوسٹوں کی اپ ریشن کے احکامات جاری کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی ختم وہ سکے انہوں نے تمام اداروں کے مزدوروں و ملازمین کو تاکید کی کہ اپنے حقوق کیلئے 21 اکتوبر 2021 بروز جمعرات واسا ہیڈ آفس سے نکلنے والی بلوچستان لیبر فیڈریشن کی احتجاجی ریلی جلوس و مظاہرے میں بھر پور شرکت یقینی بنائیں اوراپنے مطالبات کے حل کیلئے متحد و منظم ہوجائیں۔
مسائل حل نہ ہونے کیخلاف واسا کے مزدوروں کا شدید احتجاجی مظاہرے

ٹیگز:
واسا
