کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچ وطن پارٹی کی سینٹرل کونسل کے ممبر مبشر بلوچ اورحیدر رئیسانی نے بلوچ وطن پارٹی کی سینٹرل کونسل کے سربراہ اور ممبران پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو سردار محمد حنیف مری بلوچ، اعجاز قمبرانی اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہ اکہ گزشتہ روز سردارکمال خان بنگلزئی سے بلوچ وطن پارٹی کی سینٹرل کونسل کے سربراہ حیدر رئیسانی، قبائلی امور کے سربرہ لالا حضوربخش رئیسانی اوردیگر سینٹرل کونسل کے ممبران نے ایک زمینی تنازعہ کی بابت ملاقات کی اس مسئلے کے حل کیلئے فریقین نے سردار کمال خان کو ثالث اختیار دیاہے اور بلوچ وطن پارٹی تنازعے کے حل کیلئے اپنامثبت کردارادا کر رہی ہے اس عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے قوم دشمن عناصر ناکام کوششوں میں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ سردارکمال خان بنگلزئی سے ملاقات کے بعد بلوچ وطن پارٹی کے رہنماجب سریاب روڈ پہنچے تو ان پرقاتلانہ حملہ کیا گیا جس کی بلوچ وطن پارٹی سخت الفاظ میں مذ۴ت کرتی ہے اور واقعہ کی باقاعدہ ایف آئی آر سریاب تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے میں بلوچ روایات کو پامال کیاجارہاہے جس میں ملوث عناصر کسی بھی طرح صوبے کے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ وطن پارٹی کے آئین اور منشور میں تمام بلوچ قبائل کے درمیان دشمنیوں اوررنجشوں کو قبائلی رسم و رواج کے مطابق حل کرنے کی کوششوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور اسی بابت بلوچ وطن پارٹی بلوچ عوام کے درمیان قبائلی اورسماجی تنازعات کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے میں بلوچ روایات کو پامال کیاجارہاہے ، مبشر بلوچ

ٹیگز:
مبشر بلوچ
