کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں سڑک بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایئر پورٹ روڈ تھانہ کوئٹہ کے ایس ایچ او عبدالحئی گرانی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،147،149اور 153کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عنایت اللہ کاکڑ،عالم خان، عزیز کاکڑ، نور محمد اور محمد عارف کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے طور ناصر پھاٹک کوئٹہ کے مقام پر 150کے قریب ساتھیوں کے ساتھ ملکر ٹائر جل کر روڈ پر پتھر رکھ کر سڑک کو عوام کی آمد ورفت کے لئے بلاک کیا جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کوئٹہ میں سڑک بلاک کرنے پر مقدمہ درج

ٹیگز:
پاکستان تحریک انصاف
