کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وزیراعلی بلوچستان کے کوڈآڈنیٹر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور میر فرید رئیسانی انور آرئیں سمیت دیگر اتحادیوں پر ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ تحقیق کے بغیر پرامن اور امن پرست محب وطن سیاسی شخصیات پر ایف آئی آر درج کرنا کسی بھی طرح مناسب عمل نہیں ایف آئی آر حقائق کے بلکل برعکس ہے حکومت کو چائیے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کرے اور حقائق کو سامنے لائے بلاتحقیق محب وطن امن پرست عوامی شخصیات پر ایف آئی آر کیسی تعجب اور المیہ سے کم نہیں انھوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر ایسے واقعات کو جواز بناکر اپنے ناکامی کو چھپانا چاہتے ہیں کچھی کے عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے بلدیاتی الیکشن میں اپنے شکست سے خوفزہ ہوکرشکست خوردہ عناصراب نت نئے سازشوں پر اتر آئے ہیں کچھی بولان کے محب وطن امن پرست شخصیات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کی ہرطرح کیسازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میر عاصم کرد گیلو اور میر فرید رئیسانی پر جھوٹی ایف آئی آر سے متعلق تحقیقات کرکے ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔
عاصم کرد گیلو اور میر فرید رئیسانی پر ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں ، میر جمال خان رئیسانی

ٹیگز:
میر جمال خان رئیسانی
