کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم ابرآلودرہا جبکہ طوفانی ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیاجس سے شہریوں کوسفرمیں مشکلات کاسامناکرناپڑا، محکمہ موسمیات کی جانب سے 20مارچ تک بلوچستان میں بارش کاامکان ظاہرکیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آسمان پرگہرے بادل چھائے رہے جبکہ اس دوران مغرب کی جانب سے تیزہوائیں چلنے لگیں جس سے مٹی کاطوفان آگیا، گردآلودہوائیں چلنے سے حدنگاہ صفرہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اورشہریوں کو سفرمیں دشواری کاسامناکرناپڑا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے 16سے20مارچ تک بلوچستان میں بارش کاامکان ظاہرکیاگیا ہے۔
کوئٹہ ، موسم ابرآلودرہا جبکہ طوفانی ہوائیں چلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا

ٹیگز:
طوفانی ہوائیں
