کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع بارشوں کے باعث متاثر ہوئے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کو اپنے دوستوں اور ہمدردوں کے تعاون کی ضرورت ہے مخیر حضرات آئیں امدادی سرگرمیوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں شدید اور غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں سیلاب سے اس وقت صوبے کا ہر ضلع متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے بلوچستان فلڈ ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن فنڈ قائم کردیا ہے اس فنڈ کا اکاؤنٹ نمبر G12141ہے اکاؤنٹ میں اندرون اور بیرون ملک سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد اسٹیٹ بینک یا نیشنل بیکنگ کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کو اپنے دوستوں اور ہمدردوں کے تعاون کی ضرورت ہے آئیں امدادی سرگرمیوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں
حکومت بلوچستان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے خصوصی فنڈ قائم کردیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
