کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف عمران ٹائیگرز ضلع کوئٹہ کپتان نظرزدران کے قیادت میں چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کژ ممکنہ گرفتاری اور زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے ورکرز پر لاٹھی چارج کے خلاف احتجاجا کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ زرعی کالج کے مقام پر نیشنل ہاوئی کو ٹائر جلاکر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا اس موقع پر عمران ٹائیگرز نے وفاقی اور پنجاب کی نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی روڈ بند ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف عمران ٹائیگرز مرکزی ممبر سعید خان کاکڑ ریجن کپتان عزیز خان کاکڑ کوئٹہ ڈسٹرک کپتان نظرزدران پی بی 25 کپتان عنایت خان کاکڑ صوبائی نائب صدر بلوچستان حاجی گل خان اچکزئی ضلع کوئٹہ نائب صدر حنان خان بازئی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کی گرفتاری کسی صورت منظور نہیں ہے عمران خان ملک کے کروڑوں عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہے پی ٹی آئی کے ورکرز ہر قسم کے حالات کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے گرفتاریوں اور لاٹھی چارج سے ڈرنے والے نہیں ہیں عمران خان ہمارے ریڈ لائن ہے ریڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے عمران ٹائیگرز خون کے آخری قطرہ تک مقابلہ کریں گئے
عمران ٹائیگرز نے پارٹی چیئرمین کی ممکنہ گرفتاری اور لاٹھی چارج کے خلاف ائیر پورٹ روڈ ٹائر جلاکر بند کردیا

ٹیگز:
عمران ٹائیگرز
