کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی بغیر لائسنس یافتہ بیکری اور چائے کی گودام پر چھاپہ مارکر حفظان صحت کے برعکس فوڈ آئٹمز فروخت کرنے اور صفائی کا خیال نہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے گودام سیل کردیا۔یہ کاروائیاں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ عطاء المنہم کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمیم، تحصیلدار سٹی پشتو آباد اور گوالمنڈی چوک کے ایریا کی گئیں۔ جہاں پرعوام کی جانب سے غیر معیاری بیکری کا سامان، چائے پتی بنانے اور صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایت پر کی گئی۔اہلیان کوئٹہ کی جانب سے کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مزید اس طرح کی کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی۔انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی لہذا عوام ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کی کاروائی بغیر لائسنس یافتہ بیکری اور چائے کے گودام پر چھاپہ صفائی کا خیال نہ کرنے پر گودام سیل

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ
