کوئٹہ(یو این اے)کمشنر مردم شماری بلوچستان نور احمد پرکانی نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچستان کے 11860مردم شماری بلاکس میں سے صرف 228 بلاکس میں کچھ تیکنیکی بنیادوں پر دو سے تین دن کے لئے مردم شماری نہیں ہو سکے گی اور ضروری تیکنیکی تقاضے پورے کرنے کے بعد مردم شماری کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ 11632 بلاکس میں کل سے مردم شماری کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے اور مردم شماری کے عملہ نے اپنے فرائض انجام دینے شروع کر دئیے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ مردم شماری کے عملے سے تعاون کریں اور اپنے افراد کی تعداد اوضروری کوائف دیں تاکہ دوسرا مرحلہ بھی بخوبی پورا ہو جائے۔
بلوچستان کے 11860 مردم شماری بلاکس میں سے 228 بلاکس میں تکنیکی بنیادوں پر 3 دن کیلئے مردم شماری نہیں ہو گی

ٹیگز:
مردم شماری
