کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئربورڈ اسکولزماہ جبین خالد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک وقوم کے لئے جان کی قربانیاں دی ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کا ایک ایک جیالہ قربانی کی قدر سے واقف ہے پیپلزپارٹی کے جیالے عمرانی فتنہ کی ملک اوراداروں کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہ جبین خالدجمالی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی ملک میں افرا تفری پھیلانے اور لاشوں پر سیاست کرنے کی بجائے بہادری کا مظاہرہ کر کے عدالتوں کا سامنا کریں ہجوم کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہو کر کارکنوں کو ڈھال بنانا اور ورکرز کو بچانے کی اپیل کرنیوالا لیڈر نہیں بلکہ ایک بزدل انسان کا کام ہے۔انہوں نے کہاکہ سینئر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنا اور بڑے بڑے دعوے کرنا عمران نیازی کی بہادری نہیں بلکہ گیدڑ بھبکیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے دوراقتدار میں پیپلز پارٹی اوردیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین کو جھوٹے مقدمات بناکر جیلوں میں بند کیالیکن آج وہ خود عدالتوں میں پیش نہ ہوکرانکی توہین کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی غلط پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحرانوں کاشکار ہوا پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن عام انتخابات کی تیاریاں کریں انشاء اللہ آنے والاوقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک وقوم کے لئے جان کی قربانیاں دی ہیں ، ماہ جبین خالد جمالی

ٹیگز:
ماہ جبین خالد جمالی
