کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور محکمہ بلدیات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے وزیر اعلیٰ کو محکمہ بلدیات کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات صوبے کے کونے کونے میں عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے وڑن کے مطابق بلدیاتی ادارے ترقیاتی امور بہتر انداز میں سرانجام دے رہے ہیں نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مزید کہا کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ کے تحت صوبے میں ہمہ گیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی مسائل کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ بلدیات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔
سرفراز بگٹی سے مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی ملاقات

