کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تعصب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے،عمران نیازی اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے مسلسل اداروں اور ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے عوام عمران نیازی کااصل چہرہ پہچان چکے ہیں اب اسکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما قیوم بلوچ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر قیوم بلوچ نے صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ کو یقین دلایاکہ وہ آئندہ صوبائی قیادت کی رہنمائی میں کام کریں گے جس پر روزی خان کاکڑ نے قیوم بلوچ کی پارٹی رکنیت بحال کردی۔ملاقات کے دوران ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سردار سرور سلیمانخیل، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، صوبائی کونسل کے رکن عصمت اللہ کاکڑ، پیپلز یوتھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد گجر، رابطہ سیکرٹری طیب بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسماعیل حقیار اور دیگر بھی موجودتھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہیں،عوام میں پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کی غمازی ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کو اقتدار ہمیشہ مشکل حالات میں ملا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہیں اور عوام اب جان چکی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی متوسط طبقے کی جماعت ہے اور یہ ہی جماعت اللہ تعالی کی مدد سے ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی و قبائلی عمائدین کی پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید منظم ہورہی ہے اورانشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کاہی ہے پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی۔
عمران نیازی اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے مسلسل اداروں اور ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
