حب(ڈیلی گرین گوادر)گڈانی پولیس کی دو الگ الگ کاروائیاں چوری شدہ سوزوکی اور موٹرسائیکل برآمد 4 ملزمان گرفتار مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع حب مراد خان کے احکامات کی روشنی میں اور ایس ایچ او گڈانی شیراز علی بھٹو کی زیر نگرانی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے باگڑ ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے قریب ایک سوزوکی کی چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ گاڑی شیر شاہ کراچی سے چوری شدہ ہے جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کے مقدمہ درج کرلیا ان ملزمان میں عرفان اللہ پٹھان اور دوسرا سلیم شاہ جبکہ دوسری ایک کارروائی میں ایس ایچ او حب سٹی عطااللہ نمانی کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزم کامران بلوچ سکنہ آواران کو گرفتار کرلیا تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع۔
گڈانی پولیس کی کاروائیاں چوری شدہ سوزوکی اورموٹرسائیکل برآمد 4 ملزمان گرفتار مقدمہ درج

ٹیگز:
ملزمان گرفتار
