لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عالمی برادری کو خبردار کیاہے کہ کشمیر چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہوا دنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے ،اگر اسے لاکھوں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہ کیا گیا تو خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوں گےدنیا مسئلہ کی اہمیت و نزاکت کو سمجھتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے پاکستان میں مسئلہ کشمیر پر سفارتی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور مستقل طور پر ایک نائب وزیر خارجہ تعینات ہوناچاہیے جس کی ذمہ داری میں صرف امور کشمیر شامل ہوں۔
کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بالا تر ہم دنیا کے سامنے اجاگر نہیں کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی میزبانی میں منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس میں صدارتی خطاب میں کیاکانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین ، سفارتکار ، کشمیری قیادت ، وکلا ، صحافی ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی

