کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے محکمہ داخلہ محکمہ صنعت اور سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہمسائیہ ملک سے تجارت کئے جانے والے تیل ایل پی جی گیس خوردنی تیل اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے عوام ہمسائیہ ملک سے قدیم تجارتی روابط رکھتے ہیں جبکہ تجارت ہونے ولی اشیاء خوردوش اور دیگر اشیاء ضرورت سرحدی علاقوں کے علاوہ دیگر شہروں تک بھی پہنچتی ہیں تاہم ان اشیاء کے نرخوں پر کنٹرول نہ ہونے سے ناجائز منافع خوری کا رجحان دیکھنے میں آتا ہے جس سے حکومت کی جانب سے دی جانے والی خصوصی تجارتی سہولت کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچتا اس صورتحال کا تدارک ضروری ہے وزیراعلیٰ کی جانب سے سرحدی اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی فعالی کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ اور محکمہ صنعت کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہمسائیہ ملک سے تجارت ایل پی جی گیس اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم بنانے کی ہدایت

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
