کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلوں کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے PDMA بلوچستان کو زلزلہ زدہ علاقوں میں بھیجی جانے والے امدادی سامان کی خریداری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہے اس سلسلے میں 2000 خاندانوں کے لئے شام بھیجی جانے والی امدادی اشیاء این ڈی ایم اے کے حکام کے حوالے کی گئیں ان اشیاء میں کمبل،لحاف، پلاسٹک کی چٹائیاں،سولر لائٹس اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں مزید برآں، وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ شام کے ”10,000” سے زیادہ آفت زدہ خاندانوں کے لیے مزید امدادی سامان کی خریداری کی جائے جو کہ زیر عمل میں ہے امید ہے کہ خریداری اگلے 10 دنوں میں ہو جائے گی جنہیں زلزلے سے متاثرہ شام بھجوانے کے لیے این ڈی ایم اے کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ترکیہ اورشام میں آنے والے زلزلوں کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی زلزلہ زدہ علاقوں میں بھیجی جانے والے امدادی سامان کی خریداری کے لئے ہدایات

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
