کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تاکہ ٹیسٹ فلائٹ مارچ 23 کو شروع کی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں کہ وہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کو جلد مکمل کریں. ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں. ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ان منصوبوں میں ایران پاکستان ٹرانسمیشن لائن، گوادر کے مچھیروں کی فلابہبود، گوادر میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے، اور 3000 سولر منصوبے شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گوادر میں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن، اے ایس ایف کے 1050 ملازمین کے لیے کیمپ اور سول ایویشن کمپلیکس کے قیام اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کیے کمرشل پروازں کا آغاز اس سال ستمبر میں کریں تاکہ گوادر میں بزنس ایکٹیوٹی شروع کرسکے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال

ٹیگز:
احسن اقبال
