کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سید ظفر آغا نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔
نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے سید ظفر آغا کی ملاقات، سیاسی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
