ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر برائے ریونیو و مسلم لیگ(ن)کے صوبائی رہنما میر عاصم کرد گیلو نے ڈھاڈر پریس کلب کا دورہ کیا پریس کلب پہنچنے پر قائم مقام صدر محمد عارف بنگلزئی نے انہیں ڈھاڈر پریس پریس کلب کی خستہ حال بلڈنگ سمیت پریس کلب میں سہولیات کا فقدان و صحافیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی صوبائی وزیر کے ہمراہ قبائلی و علاقائی معتبر شخصیات ملک نصر اللہ بنگلزئی، میر انور بھٹو،نوابزادہ شاہدین شاہوانی،کمانڈر میر معراج بدوزئی،میر آغا جان جتوئی،ذوالفقار رائیجہ،میر آصف نواز جتوئی و دیگر موجود تھے قبل ازیں پریس کلب ڈھاڈر پہنچنے پر پریس کلب کے قائم مقام صدر محمد عارف بنگلزئی،جنرل سیکرٹری حاجی رئیس نوروز خان ایری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحئی گولہ، فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی،ممبر سمیع جلبانی نے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کا پرتپاک استقبال کیا پریس کلب کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے ڈھاڈر پریس کلب کی بلڈنگ کی از سر نو تعمیر و پریس کلب میں سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا انہوں نے پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ آزادی صحافت اور غیر جانبدرانہ صحافت کی ڈھاڈر پریس کلب کے توسط سے علاقائی مسائل اجاگر کیئے گئے جن پر نوٹس لیکر انہیں حل کیا گیا میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے صحافی برادری کو درپیش مسائل کو حل کیاجائے گا پریس کلب سب کا مشترکہ عوامی گھر ہے اسکی بلڈنگ خستہ حال ہے جسے دوبارہ تعمیر کرا کر صحافیوں کو سہولیات فراہم کرینگے رواں سال صوبائی بجٹ میں کچھی کے دیگر ترقیاتی منصوبے کے ساتھ ساتھ ڈھاڈر پریس کلب کی تشکیل نو کیلئے بھی فنڈز مختص کرینگے انکا کا کہنا تھا کہ میڈیا علاقائی مسائل کے حوالے سے آئینہ کا کردار ادا کرتا ہے کسی بھی معاشرے کی اصلاح کیلئے میڈیا کا مثبت رول اہمیت رکھتا ہے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافی برادری اپنی مدد آپ کے تحت علاقائی مسائل کو اجاگر کررہے ہیں سہولیات نہ ہونے کے باوجود صحافتی خدمات پر داد کے مستحق ہیں انہون نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں آزادانہ صحافت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے موجودہ دور میں الیکٹرنک و پرنٹ میڈیا سمیت سوشل میڈیا اہمیت حاصل کرچکا ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے دعوے نہیں عملی اقدامات اٹھاکر دکھائیں گے۔
میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، صحافی برادری کے درپیش مسائل کو حل کیاجائے گا،میر عاصم کرد گیلو

ٹیگز:
میرعاصم کرد گیلو
