پسنی /گوادر (ڈیلی گرین گوادر)مکران کوسٹل ہائی وے پرگاڑی الٹنے سے دوافراد جان بحق ہوگئے دو شدید زخمی،زخمیوں کو پسنی اسپتال منقتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے عینی شائدین نے الزام لگایاکہ کوسٹل ہائی وے پولیس ریسکیو کے بجائے فوٹو سیشن کرتی رہی ہے تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بدھ کی روزکوہ مراد تربت کی زیاردت سے پسنی آنے والی زائرین کی گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر کلگ کراس پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں دوافراد جان بحق اور دو شدیدزخمی ہوگئے ہیں پولیس نے بتایا کہ مطابق گاڑی میں سوار افراد کوہ مراد کی زیارت کرنے کے بعد واپس اپنی آبائی علاقے میں جارہے تھے کہ حاد ثے کا شکار ہوگئے،جان بحق افراد میں محمدحنیف ولدمولابخش ساکن شادی کور پسنی،ننکرولد رستم ساکن ٹنڈوآدم سانگھڑ سندھ جبکہ زخمیوں میں عالم ولد حاصل ساکن شادی کور پسنی اور چنیسر ولدمیرخان ساکن ٹنڈوآدم سندھ شامل ہیں،عینی شائدین کے مطابق حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر کوسٹل ہائی وے پولیس کی چیک پوست سے کچھ دور پیش آیا اور لوگوں نے کوسٹل ہائی وے پولیس سے امداد کی اپیل کی لیکن کوسٹل ہائی وے پولیس کے اہلکار فوٹوسیشن کرتے رہے اور کہا وہ اپنے بالاافسران سے رابطہ کرینگے کیونکہ وہ صرف گوارٹ پورٹ سے اندرون ملک جانے والی گندم کی سیکورٹی پر مامور ہیں عینی شائدین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کی رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کوسٹل ہائی وے پولیس نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیاہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔
مکران کوسٹل ہائی وے پرگاڑی الٹنے سے دوافراد جاں بحق 2 شدید زخمی

ٹیگز:
کوسٹل ہائی وے
