کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 8مارچ کو عالمی یوم خواتین کے دن کو منانے کا مقصد خواتین کو برابری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ہمارے لئے یہ فخر کا مقام ہے کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خواتین ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں عہد کرنا چاہئیے کہ خواتین کو ایک محفوظ اور خوشحال زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائنیگے۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ خواتین کے بغیر زندگی نامکمل ہے، ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی صورت میں خواتین کی موجودگی سے ہی انسانی رشتے ناطے وجود میں آتے ہیں اور ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے۔ پاکستان میں خواتین کو انکی آبادی کے تناسب سے سیاست میں مواقع ملنے چاہیے۔
8 مارچ کو یوم خواتین کے دن کو منانے کا مقصد خواتین کو برابری کے مواقع فراہم کرنا ہے، میر جان محمد جمالی

ٹیگز:
میر جان محمد جمالی
