کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی نظر بندی کے پیش نظر جماعتی امور اور تنظیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے صوبائی نائب امیر مولانا کمال الدین کو قائم مقام صوبائی امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مولانا کمال الدین، مولانا عبدالواسع کی عدم موجودگی میں صوبائی امیر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں تمام صوبائی، ضلعی اور تحصیل ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جماعتی نظم و ضبط کے مطابق قائم مقام صوبائی امیر کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
مولانا عبدالواسع نظر بند، مولانا کمال الدین قائم مقام صوبائی امیر مقرر

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
