کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ، بولان بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ کر کے بولان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے شہداء کے خاندانوں صوبے کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ کے عوام بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیرا علیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ سندھ سے اظہار یکجہتی و ہمدردی پر تشکر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء اعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کی جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سے سید مراد علی شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ، بولان بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

ٹیگز:
افسوس کا اظہار
