پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا ہے کہ مکران سرکل میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے ضلع واشک میں زیر تعمیر ناگ تا پالیاز شاہراہِ پر ناقص میٹریل کے استعمال کرنے پر متعلقہ ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ضلع قلات ضلع سوراب ضلع واشک اور ضلع پنجگور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر چیف انجینئر روڈ اقبال کاسی چیف انجینئر بلڈنگ فیض محسن کے علاؤہ متعلقہ اضلاع کے انجینئر آفیسران بھی موجود تھے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ان اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی لی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے یہ واضح ہدایات دیں کہ مکران سرکل میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ضلع واشک میں زیر تعمیر ناگ تا پالیاز شاہراہِ پر ناقص میٹریل کی نشاندھی پر متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی ہدایات کرتے ہوے کہا کہ متعلقہ ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے رپورٹ جلد از جلد پیش کریں تمام جاری منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے کہ جن کے مکمل ہونے سے اس علاقے کے عوام کو فاہدہ ملے ان منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک کلیدی کردار ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام انجینئر آفیسران اپنی پیشہ ورانہ امور اور تجربے کی بنیاد پر صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اس موقع پر تمام انجینئر آفیسران نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو آگاہ کیا جس پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ان کے مساہل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
مکران سرکل میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے، قمبر دشتی

ٹیگز:
قمبر دشتی
