لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)حب کے صنعتی ایریا میں سریا اسٹیل مل میں کرین گرنے کے نتیجے میں ایک محنت کش جاں بحق،تین زخمی ہو گئے نعش اور زخمیوں کو حب اسپتال پہنچادیا گیا گیا،حب کی صنعتوں میں حفاظتی اقدامات فقدان کے باعث جان لیوا حادثات معمول بن گئے،لیبرڈیپارٹمنٹ اور EPAنے حادثات پر خاموشی اختیار کرلی اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز حب کے صنعتی ایریا میں قائم A1اسٹیل مل میں دوران کام کرین کے نتیجے میں 4محنت کش کرین کے نیچے دب گئے جس میں ایاز ولد رانو سولنگی نامی محنت کش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوقع پر دم توڑ گیا جبکہ تین محنت کش گل شیر ولد گل حسن،شاہ زیب ولد شہزاد،عرفان ولد کرامت شدید زخمی ہو گئے حادثے میں جاں بحق شخص کی نعش او ر دیگر زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچادیا گیا جہاں پر جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا واضح رہے کہ حب کی صنعتوں میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے سبب جان لیوا حادثات رونما ہونے کے واقعات معمول بن گئے ہیں اس حوالے سے محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اور EPAنے چھپ ساد ھ لی ہے جبکہ دوسری جانب پولیس کی جانب سے کاغذائی کاروائی کے بعد فائل بند کردی جاتی ہے۔
حب، سریا اسٹیل مل میں کرین گرنے کے نتیجے میں ایک محنت کش جاں بحق،تین زخمی

ٹیگز:
حب
