کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گور نر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ کل اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔گور نر ہاؤس کے ترجمان کے جا ری کر دہ بیان کے مطابق بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر نامزد گور نر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ گور نر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف بر داری کی تقریب کا انعقاد 5مارچ بروز اتوار شام پانچ بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نو تعینات گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے بطور گورنر بلوچستان حلف لیں گے۔
گور نر بلوچستان ملک عبد الولی کاکڑ 5 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے

ٹیگز:
ملک عبد الولی کاکڑ
