گوادر (ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جوڈیشل لاک اپ گوادر سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ بحر بلوچ کو تاراج کرنے کے لئے ٹرالرز کو مکمل چھوٹ دی گئی ہے اور کوئی ان کو روکنے والا بھی نہیں جس فشریز کے ادارے کو ٹرالرز کی روک تھام کرنا ہے وہی ادارہ ان سے بھتہ لے کر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور ساحل کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہے جس کی وجہ سے ماہیگیر شدید معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔
ٹرالرز مافیا کو ساحل بلوچستان کو تاراج کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، فشریز کا ادارہ بھتہ خوری میں ملوث ہے،مولانا ہدایت الرحمن

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن
