کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے زیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کوئٹہ کے زیر اہتمام نیوز ایتھینٹیسیٹی ٹولز ٹو کاونٹر فیک نیوز اینڈ اینٹی اسٹیٹ پروپیگنڈہ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان اور سینئر صحافیوں سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے حصہ لیا۔ دو روزہ ورکشاپ میں فیک نیوز کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز فراہم کئے گئے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ کن ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے غلط معلومات کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار شہزادہ ذولفقار نے کہا کہ فیک نیوز موجودہ دور کا ایک سب سے بڑا چیلنج ہے اس کے تدارک کی زمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ ایک صحافی کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیکٹ چیکنگ اور خبر کی درستگی سے متعلق دوسرے سورسز سے بھی توثیق کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی کی جانب سے فیک نیوز کے موضوع پر ٹریننگ کا اہتمام ایک بہترین قدم ہے۔ مستقبل میں اس طرح کے مزید ٹریننگ سیشنز منعقد کروانے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اینڈ ریجنل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی عبدالمنان نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔ ورکشاپ کے آخر میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
پی آئی سی کی جانب سے فیک نیوز کے موضوع پر ٹریننگ کا اہتمام ایک بہترین قدم ہے،شہزادہ ذولفقار

ٹیگز:
شہزادہ ذولفقار
