کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب میں بجلی کے مسئلے کے مستقل حل کے لئے وزیراعظم نے ژوب میں گرڈ اسٹیشن کے لئے ٹرانسفارمر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ژوب میں بجلی کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہیں مسئلے کے مستقل حل کے لئے تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے ژوب میں بجلی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر ژوب گرڈ اسٹیشن میں ٹرانسفارمر اور ٹرالی کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے جس سے بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ہماری لئے اقتدار میں یا نہ ہونا معنی نہیں رکھتا جہاں ممکن ہوگا عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
ژوب میں وزیراعظم نے ژوب میں گرڈ اسٹیشن کے لئے ٹرانسفارمر کی منظوری دے دی ہے، شیخ جعفر خان مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر خان مندوخیل
