کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس گل حسن ترین پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے حق دو تحریک کے رہنما ء مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔مولانا ہدایت الرحمن کی طرف سے وکیل ریاض احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوشن سے کیس کاریکارڈطلب کرلیا بعدازاں کیس کی سماعت 23فروری تک کیلئے ملتوی کر دی۔گوادر سیشن کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت کی درخوا ست خارج کردی تھی۔ حق دو تحریک کیقائداوردیگر کیخلاف گوادر میں پولیس اہلکار کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں مولاناہدایت الرحمن کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت

ٹیگز:
بلوچستان ہائی کورٹ
