کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلو چستان عبد الخا لق شیخ نے بارکھان میں کنویں سے تین لاشوں کی برآمدگی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان پو لیس حکام کے مطابق آئی جی پولیس بلو چستان عبد الخا لق شیخ نے بارکھان میں کنویں سے تین لاشوں کی برآمدگی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے،واقعہ میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ترجمان پولیس حکام کے مطابق شہری کسی افواہ پر کان نہ دھریں رپورٹ آنے کا انتظار کریں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گئے۔ترجمان پو لیس حکام کے مطابق بارکھان سے لاشوں کی برآمدگی کے معاملے پر اہل خانہ کی مشاورت سے اعلیٰ سطحی غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
آئی جی پولیس بلو چستان نے بارکھان میں کنویں سے تین لاشوں کی برآمدگی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

ٹیگز:
آئی جی پولیس
