کراچی +کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے بدھ کو کراچی میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماو سابق وزیراعلیٰ نواب نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سردار نوراحمد بنگلزئی، سردار رب نواز کرد، نوابزادہ شاہ زین خان شاہوانی،سردار اورنگزیب رخشانی، میر شبیر بنگلزئی، میر قادر بخش بنگلزئی اور آغا اورنگزیب پٹھان نے ملاقات کی۔ اس موقع پرپی پی پی کے سینئر رہنما وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سابق صدرحاجی علی مدد جتک اور میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان میں منعقدہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے پی پی پی بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کی نمایاں کامیابی پر تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکباددیتے ہوئے انکی کارکردگی کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور آئندہ بننے والی حکومت اور وزیراعلیٰ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہوگا۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی مقبول ترین پارٹی ہے اوراس کی جڑیں عوام میں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے آصف علی زرداری کو یقین دلایا کہ اُن کی مدبرانہ قیادت اور رہنمائی میں آئندہ انتخابات میں پارٹی کارکن بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ٹیگز:
ملاقات
