اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے عزم عزم اور حوصلے بلند ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا ء کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے عزم عزم اور حوصلے بلند ہیں،شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم کی مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

ٹیگز:
وزیراعظم
