بولان(ڈیلی گرین گوادر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر سیف اللہ مری نے کہا ہے کہ تین روزہ سالانہ سبی تبلیغی اجتماع کے موقع پر ڈھاڈر سول ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکس کے چھٹیوں کو منسوخ کرکے ایمرجنسی ڈیوٹی لگائی گئی ہے صبح شام اور رات کے اوقات کار میں ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کا عملہ ہر وقت موجود رہے گا اجتماع کے موقع پر اور خصوصی دعا کے بعد ڈھاڈر بولان میں اکثر روڈ حادثات ہوتے ہیں جنکے زخمیوں کو یہاں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی ہے جن کے بارے میں بالا حکام کا مجھ سے پیشرو ایم ایس صاحبان نے تحریری آگاہ کیا ہے جب تک یہاں تعینات رہے انشاء اللہ ادارے کو مکمل فعال کرکے دم لینگے انہوں نے کہا کہ سبی اجتماعی کے موقع پر سول ہسپتال ڈھاڈر میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ہمارا عملہ ہر وقت الرٹ ہے ہسپتال کے جملہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار کار لارہاہوں سول ہسپتال میں چوبیس گھنٹے ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے عوام مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں قومی شاہراہ سے متصل ہونے کی وجہ سے اور خاص کر تبلیغی اجتماع سبی کے موقع پر اکثر روڈ حادثات انسانی جلدبازی میں ہوجاتے ہیں جن کے زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے میں ہمیشہ کوئی کسر نہیں چھوڑتے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے مریضوں کے ساتھ آتے وقت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں ہم بھی انسان ہیں کمی کوتاہی ہوجاتی ہے عوامی تعاون سے ادارے کو مثالی بنائیں گے۔
تین روزہ سبی تبلیغی اجتماع ڈھاڈرسول ہسپتال میں تمام ڈاکٹرزکے چھٹیوں کومنسوخ کرکے ایمرجنسی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ، ڈاکٹر سیف اللہ مری

ٹیگز:
ڈاکٹر سیف اللہ مری
