کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)آئی جی خالد محمود کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی ویسٹ زون طاہر علاوالدین کاسی نے ہائی ویز پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے پرعملدرآمد شروع کرواتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کردیں۔ این 25 سیکٹر ون اوتھل، سیکٹر تھری قلات، سیکٹر این 10 گوادر اور این 50 سیکٹر ون قلعہ سیف اللہ میں ویکنڈ پر اضافی آفسران کو تعینات کر دیا۔ اس عمل کا مقصد ویکنڈ کے دوران ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور مسافروں کو بروقت اور فوری مدد کی سہولت مہیا کرنا ہے۔ڈی آئی جی موٹرویز ویسٹ زون نے افسران کو تاکید کی ویکینڈز پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں اور مسافروں کو ہر طرح کی سہولت اور مدد فراہم کریں۔
مسافروں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کیلئے موٹروے پولیس نے اضافی نفری تعینات کی ہے،آئی جی خالد محمود

ٹیگز:
آئی جی خالد محمود
