ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ڈرائیور شہید 3لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علا قے لوپ میں لیویز فورس کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شہیدجبکہ 3لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔لیویز نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔
ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ڈرائیور شہید 3 لیویز اہلکار زخمی

ٹیگز:
لیویز فورس پرفائرنگ
