کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے زہری بازار میں حفیظ اللہ لوٹانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ زہری انتظامیہ امن بحال کرنے اور لوگوں کے جان مال کو تحفظ دینے میں مکمل نا کام ہو چکے ہیں عوام کے مال اور جان کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے زہری میں آئے روز ٹارگٹ کلر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے خضدار انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں زہری کی عوام کو تحفظ دینے کے لیے سیکورٹی کے تعداد میں اضافہ کیاجائے
زہری انتظامیہ لوگوں کے جان مال کو تحفظ دینے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ
