کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے 32اضلاع کی 434یونین اور میونسپل کمیٹیوں کے دس ہزار سے زائد کونسلرز آج نو فروری کو حلف اٹھا ئیں گے جس کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گاجس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے32 اضلاع میں گزشتہ سال 29مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جس کے اگلے مرحلے میں آج نو فروری کو 434یونین اور میونسپل کمیٹیوں کے دس ہزار سے زائد کونسلرز حلف اٹھا ئیں گے جس کے بعد چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا،الیکشن کمیشن نے اس کیلئے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، منتخب کونسلرز سے پریزائیڈنگ افیسران حلف لیں گے،حلف برادری کے بعد یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کا انتخاب ہوگا،یونین اور میونسپل کمیٹیوں کے کونسلرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔
بلوچستان کے 32 اضلاع کی 434 یونین اور میونسپل کمیٹیوں کے 10 ہزار سے زائد کونسلرز 9 فروری حلف اٹھا ئیں گے

ٹیگز:
کونسلرز
