کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان،مولانا قاری مہر اللہ شیخ،مولانا احمد جان،مولانا محمد ہاشم خیشکی اور دیگر نے ترکیہ شام کے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت ترکی کے عوام کے درد وغم میں برابر کی شریک ہے، امت مسلمہ کو ترکی کے عوام کی مدد کرنے کیلئے بڑھنا ہوگا۔ ہزاروں افراد کی ہلاکتوں نے امت مسلمہ کو رجوع الی اللہ اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہئے۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد اور دیگر نے ضلعی دفتر میں جماعتوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اصول پرست اور محب وطن جماعت ہے جو عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ روایتی اور موسمی جماعتوں کا وقت گزر چکا ہے عوام کی جمعیت جیسی نظریاتی جماعت میں شمولیت بابصیرت قیادت کی عوامی سیاست کی مقبولیت کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور نظریاتی طور پر اسلام سے جڑا ہوا ہے اس میں کوئی اور نظریہ نہیں چل سکتا پاکستان کے قیام کا مقصد بڑا واضح ہے کہ آئین قرآن و سنت پر مبنی ہوگا بدقسمتی سے امریکہ اور مغرب کے دباؤ میں آکر وقت کے حکمرانوں نے ہمیشہ آئین سے انحراف کرکے غلامانہ طرز پر خارجہ اور آئی ایم ایف کی معاشی پالیسیوں کو قوم پر مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے آج ملک بحرانوں میں دھنستا چلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت کو نیازی کے پیدا کردہ بحرانوں پر گہری تشویش ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فوری طور پر قوم کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 26فروری کو منعقد ہوگا۔
امت مسلمہ کو ترکی کے عوام کی مدد کرنے کیلئے بڑھنا ہوگا ، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
