کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں دو روز تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغر بی ہوائیں آج رات ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے بعد آج (بدھ) کی شب سے کل (جمعرات) تک کوئٹہ، ژوب، بار کھان، ہر نائی، قلعہ سیف اللہ، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

ٹیگز:
پہاڑوں پر برف باری
