کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں سی آئی اے کی کاروائی گاڑی چوری کر نے کے کیس میں مطلوب ملزم کوگر فتار کر کے مسروقہ گاڑی بر آمد کر لی گئی۔ سی آئی اے پو لیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علا قے نیو سر یاب میں سی آئی اے نے کاروائی کر تے ہوئے گاڑی چوری کرنے والے ملزم نور احمد کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے مسروقہ گاڑی نمبر ABJ-303بر آمد کر لی۔ سی آئی اے پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ ، سی آئی اے کی کاروائی ملزم گرفتار مسروقہ گاڑی برآمد

ٹیگز:
سی آئی اے
