کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔
میڈیا کے مطابق رواں سال بلوچستان بھر میں کانگو وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 21 ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل 42 سالہ محمد اقبال نامی مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹس مثبت آنے کے بعد کانگو سے بچاؤ کے لیے مریض کا علاج جاری تھا تاہم علاج کے دوران مریض دم توڑ گیا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں رواں سال 21 مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

