کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کو گہرے کھڈے میں ڈال دیا ہے،جمعیت کی سیاست کا مقصد اپنے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، ہر دور میں ہم کٹ مرے ہیں لیکن اصولوں پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا ہے معاہدات اور میثاق کا اگر جمہوری پارٹیاں کہلانے والی خیال نہیں رکھتیں تو ان کو عوام کو امیدیں دلانے کا کوئی حق نہیں انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام اصول پرست اور محب وطن جماعت ہے جو عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ روایتی اور موسمی جماعتوں کا وقت گزر چکا ہے عوام کی جمعیت جیسی نظریاتی جماعت میں شمولیت بابصیرت قیادت کی عوامی سیاست کی مقبولیت کی دلیل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور نظریاتی طور پر اسلام سے جڑا ہوا ہے اس میں کوئی اور نظریہ نہیں چل سکتا پاکستان کے قیام کا مقصد بڑا واضح ہے کہ آئین قرآن و سنت پر مبنی ہوگا بدقسمتی سے امریکہ اور مغرب کے دباؤ میں آکر وقت کے حکمرانوں نے ہمیشہ آئین سے انحراف کرکے غلامانہ طرز پر خارجہ اور آئی ایم ایف کی معاشی پالیسیوں کو قوم پر مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے آج ملک بحرانوں میں دھنستا چلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت کو نیازی کے پیدا کردہ بحرانوں پر گہری تشویش ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فوری طور پر قوم کو ریلیف ملے۔
عمران نیازی نے ملک کو گہرے کھڈے میں ڈال دیا ہے،مولانا صلاح الدین ایوبی

ٹیگز:
مولانا صلاح الدین ایوبی
