کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن میں 132Kvبس بار، ڈبل کنڈکٹر High Levelاور ڈراپر جمپر کنکشنز کی تبدیلی وتنصیب کاکام کیاجارہاہے۔اس سلسلے میں 7 اور8فروری کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک کام کیاجائے گا جس کے باعث تقریباً320میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی اس برقی قلت کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے اس دوران اضافی لوڈمینجمنٹ پر متعلقہ صارفین سے زحمت کیلئے پیشگی معذرت کی ہے۔
220kV کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن میں 7 اور8 فروری کو ضروری کام کیا جائے گا ، کیسکو

ٹیگز:
کیسکو
