لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی لورالائی اصف فراز مستوئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ عوام پربھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اردگرد نذر رکھیں۔اورموجودہ صورتحال میں عوام پولیس کیساتھ تعاون کرے۔اور اپنے اس پاس مشکوک افراد کی اطلاع وقت پولیس کو دیں۔تاکہ بروقت کارروائی کرکے کس بھی نقصان سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہ اس وقت ملک میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر شروع ہواہے. اور دہشت گرد کہیں نہ کہیں اپنا وار کرتے رہتے ہیں خیبر پختوانخوا میں گذشتہ دن پولیس پر دہشتگردانہ حملے ہوا اور اس میں کی قیمتی جانیں گیں جو انتہای افسوس ناک خبر ہے اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے مورال مزید بلند ہوا ہے. عوام کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلے پولیس ہر وقت چوکس ہے۔اور کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ لورالائی شہر میں پولیس کی سکیورٹی مذید سخت کر کے مختلف مقامات پر پولیس ناکے لگا کرچیکنگ کی جارہی ہے. اس سلسلے میں عوام پولیس کیساتھ مکمل تعاون کرے اور مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھیاور بروقت پولیس کو اطلاع دے۔پولیس اور عوام باہمی تعاون سے ہی دشمن کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے،ایس ایس پی لورالائی

ٹیگز:
ایس ایس پی لورالائی
