حب(ڈیلی گرین گوادر)آل کوئٹہ کراچی بس یونین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ کے سامنے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچز کو کھڑی کرکے پر امن احتجاج جاری ہے آل کوئٹہ کراچی بس یونین کے چیئرمین عبداللہ کرد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح لاپرواہی سے کام لیا گیا تو اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا دیگر ٹرانسپورٹرزکو بھی اپنے احتجاج میں شامل کریں گے اور غیر معینہ مدت کیلئے اپنا احتجاج جاری رہے گا کوسٹ گارڈز انتظامیہ صرف اپنی جیبیں گرم کررہی ہے انہیں عوامی مفادات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایک تو ہم پر امن احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں دوسرے طرف کوسٹ گارڈز کی جانب سے افرا تفری کا ماحول پیدا کرکے ہمیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے کوسٹ گارڈز کی جانب سے بکتربند گاڑیاں اور لاٹھی چارج کے لئے اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بھی محب وطن پاکستانی ہیں اور ہم پاکستان کے خزانے میں ٹیکس کی صورت میں رقم جمع کرواتے ہیں ٹرانسپورٹرز ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور کوسٹ گارڈز کے اس اقدام سے ریڑھ کی ہڈی کو تورنے کی کوشش کی جارہی ہے ٹرانسپورٹرز کو جان بوجھ کر دیوار سے لگایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی جانب سے سانحہ بیلہ مسافر کوچ کے جاں بحق ہونے والے ڈرائیور پر ایف آئی آر کرنا شرمناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی اتھارٹی کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں کی جاتی ہیں سیلاب آیا اور سٹرکیں تباہ ہوگئی اور اُن سٹرکوں پر آج بھی حادثات ہورہے ہیں اور این ایچ اے سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کی جانب سے احتیاطی سائن بورڈ تک نہیں لگائے گئے ہیں بلوچستان کے ٹرانسپورٹر زاور عوام لاوارث ہیں یہاں سٹرکیں نہیں بنتی اور چالان پر چالان اور ٹول پر ٹول دیئے جاتے ہیں بلوچستان کی سٹرکیں لندن تک جاتی ہیں اورسینٹر ل ایشاء کو ملانے والی سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
آل کوئٹہ کراچی بس یونین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل

ٹیگز:
بس یونین
