سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے تحصیل لہڑی تریہڑ میں 9محرم الحرام کے نکلنے والے ماتمی جلوس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے تمام عمل کی خود نگرانی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے سکیورٹی کے سخت انتظامات، جلوسوں کے روٹس کے نگرانی ،ایف سی اور لیویزکے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی فرائض سرانجام دیتے رہے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیئے گئے سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے بی ڈی اور سویپنگ کر کے مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی میں معاونت فراہم کی سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ رہی نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس حسینیہ ہ امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس حسینینہ امام بارگاہ پر آکر اختتام پزیرہوا ۔
ڈپٹی کمشنر سبی نے 9 محرم الحرام کے نکلنے والے ماتمی جلوس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر سبی
